اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جمعیت اسلامی وفاق بحرین پارٹی کے سوشل میڈیا زرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے شیخ سعید العصفور اور سید جواد اسعد جو حمد شہر کی عزاداری انجمن کےسربراہ ہے انکو عاشور کے جلوس میں شریک ہونے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔
جمعیت وفاق کے مطابق نواسہ رسول حضرت امام حسین(ع) کی عزاداری کے الزام میں مزید چھ عزاداروں کو بھی گرفتار کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ سید جواد اسعد تا کو سات دن کے لیے پوچھ گچ کے لیے قید میں رکھا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ ہرسال محرم کے ایام میں بحرین کے حکام عزاداری امام حسین(ع) کے حوالے سے سخت اقدامات کرتے ہیں اور عزاداری کو روکنے کی پوری کوشش کی جاتی ہے۔
/129
29 ستمبر 2019 - 05:26
News ID: 978910
سیکورٹی فورسز نے شیخ سعید عصفور کو جلوس عاشور میں شرکت کے الزام میں گرفتار کرلیا۔